ترک خفیہ ایجنسی کا عراق میں آپریشن دہشت گرد 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

انقرہ(اے پی پی)ترکیہ کی قومی خفیہ ایجنسی نے عراق میں ایک آپریشن کے دوران گرے لسٹ میں شامل دہشت گرد فہمی اوگمین کو 2ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی قومی خفیہ ایجنسی نے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کے کے کے گرے لسٹ میں شامل رکن فہمی اوگمین اور اس کے 2ساتھیوں مہمت صالح چاکال اور ڈرائیور احمد محمد علی کو ہلاک کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ سلیمانیہ شہر کے مضافاتی علاقے جم جمال میں پی کےکے کے بعض دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مقامی خفیہ نیٹ ورک کے تعاون سے ترک خفیہ ایجنسی نے چھاپہ مارا۔واضح رہے کہ فہمی اوگمین 1993 کے دوران تنظیم میں شامل ہوا تھا جو ترکیہ میں متعدد تخریب کاریوں میں ملوث تھا۔
ترکیہ آپریشن

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...