جاپان میں امیگریشن اور پناہ گزینوں کے قانون پر نظرثانی کا متنازعہ بل منظور 


ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے ایوان بالا نے جمعہ کو امیگریشن اور پناہ گزینوں کے قانون میں ترمیم کرنے کے لیے ایک متنازعہ بل منظور کیا جس کے تحت حکام کو متعدد بار پناہ گزینوں کی حیثیت کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بعض اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کیے جانے کے باوجود یہ قانون جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی جونیئر کومیتو اتحادی جماعت سمیت دیگر چھوٹی جماعتوں کے تعاون سے نافذ کیا گیا تھا۔ اس طرح کے اداروں کا خیال ہے کہ اب نظرثانی شدہ قانون نافذ ہو گیا ہے اس سے افراد کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جا سکتا ہے۔ جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ موجودہ نظام غیر ملکی شہریوں کوان کی پناہ گزین کی حیثیت کے لیے درخواست پر کارروائی کے دوران انہیں ملک بدر کرنے کی اجازت نہیں دیتا جس سے ملک میں رہنے کی غرض سے متعدد بارپناہ گزین کی حیثیت کے لیے درخواست دینے والے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جاپان

ای پیپر دی نیشن