لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا پرانے شکاری نئے جال لے کر اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ چوروں اور لٹیروں کو کوئی نہ کوئی نیا پلیٹ فارم مل جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف احتساب سے بچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بلکہ وہ نئے سرے سے کرپشن سے اپنی تجوریاں بھرنا شروع کر دیتے ہیں۔ چہرے بدل بدل کر عوام کا خون پینے والوں کا دھندا پھر پور عروج پر ہے۔ ایک پریس کانفرنس کرنے سے سے جرائم کا دھل جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس کھیل نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ کرپٹ عناصر کو تحفظ دینے سے کبھی بھی ملک خوشحالی کی شاہراہ پر نہیں چل سکتا۔ جان لیوا مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔ دور دور تک مہنگائی کے خاتمہ کیلئے عملی کام نظر نہیں آرہا۔ ذاتی اثاثوں سے سرکاری خزانے کیلئے ایک خطیر حصہ وقف کرنے والوں کو سیاسی میدان میں قبول کیا جائے۔ جب تک ملکی قرضے اتار نہ دئیے جائیں مراعات یافتہ طبقہ سرکاری مراعات واپس کر دے۔
پرانے شکاری نئے جال لے کر مفادات کی سیاست کرنا چاہتے ہیں:اشرف جلالی
Jun 10, 2023