حکومت کا وفاقی بجٹ سکور مائنس زیرو ہے:ضیاءالدین انصاری

Jun 10, 2023


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے وفاقی بجٹ کو حکمرانوں کا ”لالی پاپ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا وفاقی بجٹ سکور مائنس زیرو ہے۔بجٹ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محض اعداد و شمار کا گورکھ دھنداثابت ہوا ہے جس میںمڈل کلاس طبقے اور عام آدمی کیلئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں۔حکمرانوں نے وفاقی بجٹ میں مہنگائی، بے روزگاری اورغربت کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں دیا۔ آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں، پیڑولیم مصنوعات، بجلی، گیس کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے غریب اور عام آدمی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔ بجٹ میں اشرافیہ اور بیورکریسی کو ریلیف دینے کی نوید سنائی گئی۔ بجٹ میں ایک ہاتھ سے جو کچھ دیا گیا اس سے زیادہ دوسرے ہاتھ سے واپس لے لیا گیا۔ملک میں کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری ہے، افراط زر بڑھتا جا رہا ہے، بجٹ خسارے کو قرضے لے کر پورا کرنے کی کوشش سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں