ورکنگ جرنلٹس کی ہیلتھ انشورنس کیلئے 1 ارب روپے مختص کرنے کا خیر مقدم 

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور پریس کلب کے صدر محمد اعظم چودھری سینئر نائب صدر شاداب ریاض نائب صدر ظہیر بابر سیکرٹری عبدالمجید ساجد جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد و اراکین گورننگ باڈی نے وفاقی بجٹ میں صحافیوں کی ہیلت انشورنس کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ہیلتھ انشورنس کیلئے رقم مختص کی گئی ہے جو خوش آئند ہے لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی ہے صحافیوں کی لائف انشورنس کیلئے بھی سکیم متعارف کروائے تاکہ وفات پا جانے والے صحافیوں کی فیملیز کو فوری طور پر ریلیف مل سکے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمر کے صدر محمد آصف ایمر سیکرٹری سلیم شیخ اور ایمرا بانی نے بھی ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعظم وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا ایمرا باڈی نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور اسلام آباد اور ملتان کی صحافتی کمیونٹی کیلئے صحافی کالونی فیز 2 کے قیام کیلئے عملی اور فوری اقدامات کئے جائیں اخبارات کی اشاعت کیلئے استعمال ہونے والا میٹریل ارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...