لاہور میں 50 وارداتیں، فیروزوالا، مزاحمت پر 2 افراد قتل، حافظ آباد، 2 ڈاکو ہلاک 


فیروز والہ، لاہور، حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور میں 50 ڈکیتی چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر دو شہری قتل اور دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈاکوو¿ں نے ہربنس پورہ میں یعقوب کے گھر سے6 لاکھ 10ہزار، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مزنگ بشیر نواز سے 75 ہزار، شاہدرہ میں عظمت علی کی دکان سے 68ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں سبحان سے 93ہزار، بادامی باغ میں شبیر سے ایک لاکھ 5ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاو¿ن میں واجدار سے ایک لاکھ 3ہزار روپے، سندر ابصار کے سٹیل کے گودام سے 50ہزار ،کوٹ لکھپت میں ڈاکو عابد کی بوتیک سے 3لاکھ 21ہزار شاہدر ہ میں سجاد بٹ اور رائیونڈ میں سے اکبر سے موٹرسائیکلیں اور ہزاروں روپے نقدی، ڈیفنس بی سے عائشہ سے کار لوٹ لی گرین ٹاون، ہنجروال، مزنگ اور لوئر مال چار کاریں جبکہ مزنگ، اسلام پورہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، نواں کوٹ، سندر اور ڈیفنس سے آٹھ موٹرسائیکلیں چوری ہو گئی۔ کالا شاہ کاکو کے قریب واقع سٹیل مل کا منیجر محمد اسلم اپنے ساتھ عابد علی کے ہمراہ بینک سے رقم لیکر مل کی طرف جا رہے تھے تو ڈاکو¶ں نے روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے فائرنگ کرکے محمد اسلم اور عابد کو ہلاک کر دیا۔ ڈاکو پانچ لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ حافظ آباد کے نواحی گا¶ں سندھواں تارڑ میں تین ڈاکو ریاض کے گھر داخل ہوئے اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک ڈاکو کی فائرنگ سے اس کے اپنے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...