لاہور (خبرنگار) ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں عدالتیں منتقل کرنے کے خلاف لاہور بار نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار حسین نے کہا کہ صرف وکلا اہم کیسوں میں پیش ہو رہے ہیں،ہمارے مطالبے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں،وکلا نے فیصلہ کیا ہے جب تک مطالبہ تسلیم نہیں ہوتا ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی، لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج جنرل ہاو¿س کا اجلاس طلب کر لیا۔
ہڑتال
ماڈل ٹاﺅن کچہری میں عدالتیں منتقل کرنے کے خلاف لاہور بار کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال
Jun 10, 2023