خفیہ دستاویزات معاملہ:ٹرمپ پر فرد جرم عائد، منگل کو عدالت پیشی 

Jun 10, 2023

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عہدہ چھوڑنے کے بعد ان پر خفیہ دستاویزات کو سنبھالنے کے معاملے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، جو ان کے لیے سب سے سنگین قانونی خطرہ ہے، منگل کو وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے کبھی سوچا نہ تھا سابق امریکی صدر کیساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے امریکہ جہنم میں جا رہا آپ ٹرمپ کے پیچھے پڑے ہیں۔ اپنے سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر امریکا کے ایک تاریخی لمحے کی خبر کو بریک کرتے ہوئے لکھا کہ ’بدعنوان بائیڈن انتظامیہ نے میرے وکلا کو مطلع کیا ہے کہ مجھ پر بظاہر (دستاویزات کے) ڈبوں کی دھوکا دہی کے معاملے میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل جم ٹرسٹی نے سی این این کو بتایا کہ ان کے مو¿کل پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دستاویزات کو جان بوجھ کر اپنے پاس رکھنے، جھوٹے بیانات دینے، انصاف کی راہ میں رکاوٹ اور سازش سمیت سات الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اگرچہ الزامات کی صحیح تفصیلات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہیں تاہم معاملے سے واقف افراد نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ سازش کا الزام انصاف کی راہ میں رکاوٹ سے متعلق تھا۔ 

مزیدخبریں