کراچی (کامرس رپورٹر ) تھل انجینئرنگ کے ڈپٹی منیجر احد احتشام نے کہاآٹومیکانیکا استنبول آٹوموٹیو آفٹر مارکیٹ انڈسٹری کیلئے دنیا کا معروف تجارتی میلہ برانڈ ہے، آٹو میکانیکا کا ترکی، آٹو میکانیکا استنبول میں ایک اور واحد ایونٹ 8-11 جون، 2023 کو استنبول TUYAP میلے اور کانگریس سینٹر میں منعقد ہوا۔آٹومکینکا استنبول 2023 نے 39 ممالک کے 1400 نمائش کنندگان کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیا اور تقریباً 50,000 زائرین کا خیرمقدم کیا۔ اس میلے میں پاکستان سمیت 10 ممالک نے پویلین کا اہتمام کیا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے قومی پویلین کا اہتمام کیا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے احمد ٹریڈرز، ڈارسن انڈسٹریز، غوری ٹائر، انفینٹی انجینئرنگ، میچ لیس انجینئرنگ، رائل ٹیک، تھل انجینئرنگ، دی جنرل ٹائرز، تھرموسول نے شرکت کی۔