حج سے قبل غلاف کعبہ 3میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا 

غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کا مقصد حج کے رش میں نقصان سے بچانا ہے

حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے احرام کہا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔ غلاف کعبہ جسے کسوہ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کے ڈائرکٹریٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کی۔ حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن