کیوبا میں شدید بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک

کیوبا کی حکومت نے سیلاب کے ہولناک مناظرجاری کردیئے

دیہات میں سیلاب نے پل گرادئیے، جس سے کئی دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا

کیوبا میں وسطی اور مشرقی آبادیوں پرشدید بارش اور طوفان نے تباہی مچادی ہے۔کیوبا کی حکومت نے سیلاب کے ہولناک مناظرجاری کیے ہیں۔ دیہات میں سیلاب نے پل گرادئیے، جس سے کئی دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات والوں نے دو روز تک مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،عوام سے بارشوں کے دوران محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ سیلاب سے صومالیہ میں بھی 21 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوب میں گیڈو میں خشک سالی سے متاثرہ باردھیرے علاقے میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے ایک لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن