مشرق وسطی میںثالثی،فلسطینی صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

شی جن پنگ کی دعوت پر فلسطینی صدر 13 سے 16 جون تک چین آئیں گے، چینی وزارت خارجہ

عباس چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست ہیں،چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کی حمایت کی ہے، ترجمان

چین کی جانب سے اسرائیل-فلسطین امن مذاکرات میں مدد کے لیے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق بیجنگ نے مشرق وسطی میں اپنے آپ کو ایک ثالث کے طور پر پیش کیا ہے، جس نے مارچ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ایسے خطے میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کی ہے جہاں امریکہ کئی دہائیوں سے پاور بروکر رہا ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزارت کے ترجمان وانگ وین بن نے بعد میں باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ وہ اس سال چین کی طرف سے موصول ہونے والے پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں، جو چین-فلسطین کے اعلی سطح کے اچھے تعلقات کی مکمل عکاسی کرتے ہیں، جو روایتی طور پر دوستانہ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عباس چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست ہیں۔چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کی حمایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن