پرانا بم پھٹنے سے 27 افراد ہلاک ،50 زخمی

صومالیہ کے مشرقی لوئر شبیل کے علاقے جنالے کے نواحی گائوں میں بارودی مود پھٹنے سے 27 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پرانے بم کی باقیات کے پھٹنے سے جان کی بازی ہارنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ خیال رہے کہ صومالیہ میں اکثر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری زیادہ تر الشباب نامی تنظیم لیتی ہے، الشباب اسلامی عسکریت پسندوں کا ایسا گروہ ہے جو القاعدہ کا اتحادی ہے اور صومالیہ میں 10 سال سے جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...