وزیراعظم شہباز شریف کا قزاقستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

Jun 10, 2023 | 16:02

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قزاقستان کے صدر قاسم قاسم جومارت توکایف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور توانائی، زراعت، آئی ٹی،ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبو ں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان قزاقستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سیاحت کے فروغ اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع ہو جائے گا۔قزاقستان کے صدر نے پاکستان کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے توانائی ، زراعت ، آئی ٹی ، ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔

مزیدخبریں