مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس کے لیے ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کے دورانیے کو بڑھادیا ہے۔ٹوئٹر بلیو اکی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ٹوئٹس کو ایک گھنٹے تک ایڈٹ کیا جاسکے گا، البتہ یہ سہولت صرف ان صارفین کو مہیا ہوگی جو ہر ماہ ٹوئٹر کو فیس ادا کرتے ہیں۔اس نئے فیچر کے تحت اب بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ بلیو سبسکرائبرز (ویریفائیڈ اکاؤنٹس) کے لیے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔اس کے علاوہ ایلون مسک نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین جن کا بلیو ٹک ہے اور وہ فیس ادا کرتے ہیں، وہ ٹوئٹر پر آنے والے جدید فیچرز سے مستفید ہوسکیں گے۔