لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے ایک جوڑی بھی پہنچی جس میں شوہر کا تعلق پاکستان اور بیوی کا تعلق بھارت سے تھا۔پاکستانی شوہر اور بھارتی بیوی بھی اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کیا ،پاکستانی شوہرنے کہا کہ آج بیوی ناراض ہو جائے وہ پھر بھی پاکستان کو سپورٹ کرینگے۔آج محبت اورپیار کچھ نہیں ہے ، آج ہم دشمن ہیں، 364 دن ایک ہیں لیکن آج ہم الگ الگ ہیں۔بیوی کا کہناتھا کہ میں کرکٹ کی فین نہیں ہوں بلکہ ان کی وجہ سے یہاں آئی ہوں ، جو اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔
محبت ‘پیار کچھ نہیں ‘آج دشمن ہیں پاکستانی شوہر بھارتی بیوی کے ہمراہ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گیا
Jun 10, 2024