لاہور(سپورٹس رپورٹر) آزاد کشمیر میں کرکٹ کی دنیا کا بڑا مسئلہ سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر سپریم لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے۔ 18 ستمبر سے شروع ہونے والی کشمیر سپریم لیگ میں قومی کرکٹرز حصہ لیں گے۔کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود خان نے سابق کپتان معین خان کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کیا۔ 30 ستمبر تک لیگ فار پیس کے بینر تلے ایونٹ کے میچ مظفرآباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہی جو تھوڑی توجہ، تربیت اور محنت و مشق سے ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا امیج دنیا بھر میں بلند ہو۔کشمیر سپریم لیگ کی افتتاحی قریب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔