قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصورکے نواحی گاؤں نواح قلعہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا،زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔قصور کے نواحی گاؤں نواں قلعہ میں نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ سے42امین ڈوگر جاں بحق ہوگیا،33 سالہ عبدالمجید دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،ملزمان اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل جائے وقوعہ پر چھوڑ کر فرار،زخمی کوعلاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف تفتیش ہے۔