بانی پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی کیلئے قید کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں:علی بشیر 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ حکمران ٹولہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہے، ظلم اور جبر کی سیاہ رات کو بالآخر ختم ہونا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور بانی چیئرمین مقبول ترین لیڈر ہیں اور دونوں کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے ہم پر امن اور جمہوری انداز میں اپنے مطالبات قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں جنہیں قوم کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے تحریک انصاف کا شروع دن سے مطالبہ ہے کہ 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو باریک بینی سے جانچ پڑتال کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے۔

ای پیپر دی نیشن