نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)محکمہ انہارکی ہٹ دھرمی برقرار 4 روزگزرجانے کے باوجود راجباہ کے پشتے مضبوط نہ ہوسکے مسلسل پانی اوورفلوہونے سے رہائشی پلاٹوں اور کھیتوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی علاقہ دریاکامنظر پیش کرنے لگا نئی تعمیر ہونے والی مسجد اور رابطہ سڑک بھی زدمیں صبح مارننگ واک کیلئے جانے والے راستے بھی بلاک ہوگئے اہل علاقہ سراپااحتجاج تفصیل کے مطابق محکمہ انہارنے بھل صفائی اور راجباہ کے پشتے مضبوط کیے بغیرہی پانی چھوڑ دیاہے جس سے مسلسل چار روز سے راجباہ کا پانی کھیتوں اور رہائشی پلاٹس میں داخل ہورہاہے جو دریاکامنظرپیش کررہاہے محکمہ انہارنے آنکھیں بندکررکھی ہیں جس سے رہائشی آبادی اور رابطہ سڑک سمیت مسجد بھی زد میں آچکی ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔