شیخوپورہ:حیرت انگیز طور پر تعمیراتی کاموں کے ٹینڈرز الاٹ

Jun 10, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) جون آتے ہی  سرکاری محکموں میں حیرت انگیز طور پر تعمیراتی کاموں کے ٹینڈرز الاٹ کئے جانے کا سلسلہ نہایت تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران مختلف سرکاری محکموں نے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں جن میں زیادہ تر میں بظاہر پول نہیں ہوا مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ پول نہ ہونے کے باوجود یہ ٹینڈرز شفاف قرار نہیں دیئے جاسکتے کیونکہ ان ٹینڈرز کی تکمیل بعض سرکاری افسران و ملازمین اور ان کے من پسند ٹھیکیداروں کی مشاورت سے ممکن بنائی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ٹینڈرز جمع کروانے والے ٹھیکیداروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور دیگرٹھکیداروں کی مبینہ طور پر کمیشن کے تحت مٹھی گرم کردی گئی ہے مگر کرپٹ افسران و ملازمین کو پول کی طرح ان الاٹ شدہ ٹینڈرز میں بھی پوری کمیشن دی گئی ہے۔

مزیدخبریں