ننکانہ صاحب: پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام مقابلہ موسیقی

 ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام پنجاب بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب کے ضلع کونسل ہال میں مقابلہ موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ موسیقی کے مقابلہ جات میں پچاس سے زائد نوجوان گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل پنجاب افراز احمد نے موسیقی کے مقابلہ جات میں خصوصی شرکت کی۔ضلعی سطح کے مقابلے میں محسن علی جاوید نے پہلی حاصل کی، علی حسنین نے دوسری جبکہ علی فیاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل افراز احمد نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے، پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان گلوکار کو بیس ہزار انعام نے نواز گیا، دوسری پوزیشن پر پندرہ اور تیسری پوزیشن پر دس ہزار روپے انعام دیا گیا جبکہ موسیقی مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام ننھے گلوکاروں کو سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل افراز احمد نے کہا کہ ضلعی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان ڈویژن لیول کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ ڈویژن کی سطح پر جیتنے والے نوجوان گلوکار پنجاب کے مقابلوں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر پنجاب کے سلطان کا ٹائیٹل اپنے نام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن