شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ محمدطیب نے اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد کے ہمراہ محکمہ ہائی وے کی نگرانی میں شرقپور روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبہ کی تعمیر ، میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر غلام مصطفی نے ڈی او پی اور اسسٹنٹ کمشنر کو منصوبہ کی تعمیر ،کوالٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ،دورہ کے دوران ڈی او پی نے تیار کردہ میٹریل کو چیک بھی کیا دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی او پی محمدطیب نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر بنائے جاتے ہیں اس کی بروقت تکمیل اور معیار تعمیر پرعملدرآمد ہماری اولین ترجیح ہے ،محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ورک آرڈر اور اسٹیمیٹ کے مطابق تعمیر کے عمل کو یقینی بنایا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
شیخوپورہ:اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد کا دورہ،تعمیراتی میٹریل چیک کیا
Jun 10, 2024