لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1219ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 583افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیںہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔708معمولی زخمی لوگوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں 718ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 442مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔277ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 298متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد80حادثات میں 83متاثرین کیساتھ دوسر ے، ملتان 68حادثات میں 68متاثرین کیسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل1303 متاثرین میں 1067مرد اور236خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 258افراد کی اوسط عمر18سال سے کم634افراد کی اوسط عمر 18سے سال کے درمیان جبکہ431زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ بیشتر واقعات میں 1108 موٹرسائیکلز، 56آٹورکشے،148 کاریں،24وین08 مسافر بسیں،35ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔