سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں نوجوان کے اندھے قتل کے واردات کو ٹریس کر کے پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں نوجوان صدام کی بیوی امبرین بی بی نے اپنے آشنا سلیم کے ساتھ ملکر اپنے شوہر صدام کو قتل کر کے مقتول کی نعش گٹو میں ڈال کر نہر میں پھینک دی اور پولیس کو شوہر کی گمشدگی یا اغواء کی اطلاع کر دی جس پر پولیس تھانہ جھاوریاں نے مقدمہ درج کر کے مقتول مغوی کی نعش برآمد کر لی۔ اور فورینزک اور کرائم سین یونٹ نے مقتول کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے سپرد کر دی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ قتل نکلی تو مقدمہ کو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات سے ترمیم کرلیا جس کی تفتیشی ٹیم دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مقتول کی بیوی امبرین بی بی کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ قتل اس نے اپنے آشنا سلیم کے ساتھ ملکر کیا اور مقتول کی نعش گٹو میں بند کرکے نہر میں بہادی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جن کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔