فیروز والہ :نوجوان کے قاتل گرفتار ہونے پر ورثاء کا احتجاج

Jun 10, 2024

 فیروزوالہ( نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گزشتہ دنوں دن دیہاڑے قتل ہونے والے 21سالہ نوجوان علی رضا کے قاتلوں کو پولیس گرفتار نہ کرسکی جس پر متاثرہ فیملی سراپا احتجاج بن گئی۔ ڈی پی او شیخوپورہ کو داد رسی کیلئے تحریری درخواست دیدی جس میں مدعی مقدمہ اشفاق احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کیساتھ مک مکا کرچکا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کو تیار نہیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاکر ہمیں انصاف دلایا جائے۔

مزیدخبریں