فیروز والہ:گرفتار ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شہزاد احمد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ  

  فیروزوالہ( نامہ نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم نے گرفتار محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شہزاد احمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اسحاق کی عدالت میں پیش کر دیا۔ فاضل عدالت نے تفتیشی ٹیم کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے اسے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ تفتیشی ٹیم کے سپرد کر دیا۔ قبل ازیں تفتیشی ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈرگ انسپکٹروں اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولروں نے میڈیکل سٹوروں حکیموں اور جعلی ہسپتالوں کے مالکان سے منتھلیاں لینے کا نیٹ ورک بنایا ہوا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں ایسے میڈیکل سٹور چل رہے ہیں جہاں پر منشیات بھی فروخت ہوتی ہے ان امور کی تفتیش کے لیے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن