لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے ایک اور بہادر سپوت نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کر دیا ہے۔ رحیم یار خان کے علاقے شیدانی میں گذشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا کانسٹیبل محمد اسحاق بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا، قبل ازیں کانسٹیبل شفیق احمد اور کانسٹیبل ذیشان خرم نے اس واقعہ میں جام شہادت نوش کیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پنجاب کا ڈی پی او رحیم یار خان کو شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے قریبی رابطہ رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ شہید کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔
رحیم یار خان میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیولا پولیس اہلکار چل بسا
Jun 10, 2024