لاہور(نامہ نگار)مصری شاہ پولیس نے گھڑ دوڑ پر جواء کھیلتے ہوئے 14 افراد کو گرفتا ر کرکے مقد مہ درج کر لیا ہے۔ملزمان مصری شاہ کے علاقہ میں ڈیرہ عامر شہزاد پر جواء کھیل رہے تھے۔ایس ایچ او رومان اقبال نے کہا کہ ملزمان سے جوئے پر لگی ہز اروں روپے کی رقم،اسلحہ ،موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔نامزد ملزمان میں عامر شہزاد،طارق مشتاق،واصل سبحانی وغیرہ شامل ہیں۔