پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ‘حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے، ایس پیز، سپروائزری افسران نے گرجا گھروں اور اہم مسیحی مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو خودچیک کیا، پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں جبکہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات رہے۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں، سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں مسیحی سمیت تمام اقلیتی شہریوں کو ترجیح پولیسنگ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن