ون ویلرزکی گرفتاری کیلئے شاہراہوں پر ناکے لگانے کا حکم  

Jun 10, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر چھٹی کے روز شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ پارکوں میں آنے والی فیملیوں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات۔حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ڈویعنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے۔ تمام افسران اپنے اپنے علاقہ جات میں گرجا گھر وں، پارکوں،حساس مقامات کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے گرجا گھروں، ا قلیتی عبادت گاہوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس مذہبی تقریبات کے دوران اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے الرٹ ہے۔ شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت ہو گی۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری،سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں۔ پولیس افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام اور منچلوں کو گرفتار کرنے کیلئے شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکے لگائے جائیں۔امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن و پولیس رسپانس یونٹ کے جوان حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے شہرکے حساس مقامات پر گشت کو بڑھائیں۔قانون ہاتھ میں لینے اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں