مویشی منڈیاںٹریفک پلان ‘13 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز‘ 254 وارڈنز تعینات 

Jun 10, 2024

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نیشہر میں غیر قانونی طور پر لگنے والے مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔کسی بھی مین شاہراہ پر جانور کھڑے کرکے بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مویشی منڈیوں کیلئے 8 مختلف مقامات مختص ہیںمنڈیوں کے باہر بھی مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ برکی روڈ، شاہ پور کانجراں،کاہنہ کاچھا روڈ، رائے ونڈ حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ مویشی منڈی لگے گی،رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی،سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ منڈی لگے گی۔تمام سرکل افسران کو منڈیوں کا وزٹ کرنے کا حکم دید یا۔ایس پی سٹی منیر ہاشمی، ایس پی صدر شہزاد خان تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے۔ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے، 13 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز اور 254 وارڈنز تعینات کردئیے گئے،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 7 فوک لفٹرز تعینات کردئیے گئے ہیں۔ رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھیں گے۔

مزیدخبریں