بھکھی (نمائندہ نوائے وقت)بھکھی اور گردونواح میں قصاب بے لگام سرکاری ریٹ ہوا میں اڑا دیئے،سرکاری ریٹ لسٹ غائب بیف1ہزارروپے اورمٹن22سوروپے فی کلو تک ڈنکے کی چوٹ پر فروخت ہونے لگا،انتظامیہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاموش شہریوں سے قصابوں کی طرف سے بدتمیزی روز کا معمول بن چکاہے جبکہ بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھانا فیروز وٹواں کے شہریوں کا مقدر بن چکا ہے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے سب جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہے ہیں۔ قصاب اپنی من مرضی کی قیمتوں پر گوشت فروخت کرتے ہیں ۔