شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی ضرورت ہے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عام آدمی کی تشویش و بے چینی کا خاتمہ ہوسکے، شہباز شریف حکومت کو اپنا پہلا بجٹ عوام دوست اور متوازن رکھنا ہوگا عوام پہلے ہی طرح طرح کے ٹیکسز کے بوجھ تلی دبی اور مہنگائی و بے روزگاری کی ستائی ہوئی اس پر کوئی نیا بوجھ ڈالا گیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا،وفاقی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بھی تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے موثر اصلاحات پیش کی جائیں جو فوری قابل عمل ہونی چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو بھی اچھے مستقبل کی امید دلائی جاسکے، عوام نے انتشار پسند ٹولے کو اپنے ووٹ کے ذریعے مسترد کرکے خوشحالی کی خاطر حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے جس کی توقیر برقرار رکھنا ضروری ہے وفاقی حکومت اپنے اخراجات میں واضح کمی لاکر قومی خزانہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کرے۔