شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ملک عرفان کھوکھر نے کہاہے دونوں جہان میں کامیابی کیلئے قربانی کا فلسفہ سمجھنا ہوگا ،جو راہ حق میں شوق شہادت سے سرشارنہ ہوں وہ زندگی کا راز نہیں پا سکتا ،دوسروں کی زندگی میں سکھ چین کی خاطراپناآرام قربان کرتے ہیں ان کا دامن مرادکبھی خالی نہیں رہتا اللہ تعالیٰ کی رضاکیلئے اپنی بہترین شے قربان اور اپنا مال مستحقین میں تقسیم کرنامستحن اقدام ہے اسلام میں ماہ ذی الحجہ کے ابتدائی10ایام عبادت اورسخاوت کیلئے انتہائی اہم ہے ان دنوں میں ہر کار خیر کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے اپنے وسائل مستحق افراد کی تعلیم اور صحت پر شرف کرنے والے ڈونرز ہمارے حقیقی محسن اور ہیرو ہیں ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور جمہوریت کے دوام کیلئے سیاستدان اپنی اپنی انا قربان کر دیں کوئی شخصیت یاکسی کی سیاست ہماری ریاست اور قومی وحدت سے مقدم نہیں ہو سکتی۔