شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماوسابق یوسی چیئرمین رانا محمدآصف نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی مقبولیت آج بھی قائم ہے اور نواز شریف قوم کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں جن کی سیاسی زندگی عوامی خدمت سے عبارت ہے ان کے تمام ادوار حکومت میں ملک نے ترقی کی منازل طے کیں انفراسٹرکچر کے منصوبے مکمل ہوئے اور معیشت میں بہتری آئی، موٹر ویز، گوادر بندرگاہ اور توانائی کے متعدد منصوبے بھی ان کی قیادت میں شروع اور مکمل ہوئے ان کی پالیسیاں ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ اس موقع پر کارکنا ن کی بڑی تعداد بھی موجودتھی رانامحمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تمام بحرانوں سے نجات حاصل کرکے ایشین ٹائیگر بنے گا، بنیادی سہولیات کی عوام کو ان کی دہلیز پر فراہمی (ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے۔