ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمدارشدکاعارضی مویشی منڈی میں انتظامات و سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ،ڈپٹی کمشنر نے صفائی،میڈیکل کیمپس ،عملے کی حاضری،پانی کی دستیابی سمیت دیگرانتظامات کاجائزہ لیا، متعلقہ حکام کی جانب سے ننکانہ صاحب میں قائم عارضی مویشی منڈیوں میں انتظامات و سہولیات بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گی۔سی او ضلع کونسل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں کل 6 مویشی منڈیاں قائم ہیں، تمام منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مویشی منڈیوں میں انتظامات پر کسی شکایت کے ازالہ کیلئے ٹھوس اور متحرک نظام ہونا چاہیے ۔منڈیوں کے تمام داخلی راستوں پر لائیوسٹاک کے کیمپس سے جانوروں کو سپرے کیا جائے اور کوئی بھی جانور بغیر سپرے کے منڈی میں داخل نہ ہونا دیا جائے۔
ننکانہ صاحب:عارضی مویشی منڈی میں انتظامات،سہولیات کا جائزہ
Jun 10, 2024