شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا ہے ہنگامی بنیادوں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہوگا،وقت برباد کئے بغیر پودوں کو لگانا ہوگا،بڑھتی ہوئی آبادی، اے سی،گاڑیوں سمیت چمنیوں سے نکلنے والے دھوئیں کوڑا کرکٹ کو جلائے جانے کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت جس سے تیزی سے بڑھ رہا ہے اگر تمام انسانوں نے اس پر فوکس نہ کیا تویہی درجہ حرارت زمین کو جہنم بنانے اورانسانوں کو جلانے کیلئے کافی ہوگا۔ مرزا سیف شریف بیگ نے کہاکہ بارشیں اللہ کی رحمت ہیں اورہمیں اس رحمت سے نفع حاصل کرنے کیلئے نہروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان کو گہرا کرنا چاہیے نئے تالات بنانے چاہیے جہاں زمین بنجر ہووہاں بڑئے تالاب بنا دینے چاہیے تاکہ زمین پر کی اوپری سطح پر پانی جمع ہونے سے زمین کی نچلی سطح کا پانی اوپر آجائے۔قومی شاہرات کے ساتھ نہروں کے کناروں پر پودوں کی مہم چلانی چاہیے طلبہ اورسوشل میڈیا پر اسکا پرچار شب روز کرنے سے ہی حکومتوں کو بھی جگایا جاسکتا ہے ۔
ہنگامی بنیادوں پر ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ کرنا ہوگا:ڈاکٹر سجاد
Jun 10, 2024