نارنگ منڈی:سوئی گیس کی بدترین بندش،کھانا پکانا مشکل ہوگیا

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہرمیں سوئی گیس کی بدترین بندش جاری کھاناپکانے کے اوقات میں سوئی گیس بندکردی جاتی ہے۔اہل علاقہ کاکہناہے کہ محکمہ سوئی گیس کاعملہ مبینہ طورپر ایل پی جی مافیاکے ساتھ ملا ہواہے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کھاناپکانے کے اوقات میں سوئی گیس بند کردی جاتی ہے تاکہ ایل پی جی فروخت کرنے والے دونوں ہاتھوں سے لوٹ سکیں ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ بل بھیج دیاجاتاہے لیکن سوئی گیس میسر نہیں ہے خدارا عوام پر رحم کریں اورسوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں۔

ای پیپر دی نیشن