(ن) لیگ ترقی و خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوگی:ذیشان پرویز،ملک پرویز 

Jun 10, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے رہنما میاں ذیشان پرویز ،ملک پرویز اقبال ،شیخ عظیم جاوید، حاجی یعقوب بگا،احمد خورشید،ملک اعجازاحمد، میاں تنویر احمد، حاجی میاںعبدالرشید، میاںخالد عباس، اکبر علی چوہان ،رانا مہران فیاض، حافظ سمیع الیاس نے کہا ہے ماضی کی طرح اب بھی نواز لیگ ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوگی، (ن) لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک سے کرپشن، مہنگائی، لوٹ مار، خرد برد کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، پاکستان کے عوام میاں نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور پارٹی قیادت بھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔(ن) لیگ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالے گی معاشی خوشحالی کی منزل جلد حاصل کی جائے گی اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جائے گا، میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مضبوط معاشی قوت بنے گا۔

مزیدخبریں