مسئلہ کشمیر وفلسطین مزید سنگین ہورہا ہے:ملک محمد اسلم وٹو

نواں کوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک محمداسلم وٹو کا کہنا ہے فلسطین اور کشمیرکاحل طلب مسئلہ  مزید سنگین ہوتا جارہا ہے انہیں عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں برتی جانے والی تاخیر انسانی المیہ کو جنم دے رہی ہے اور روزانہ ہزاروں افراد جارحیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اسرائیل نے فلسطین میں جو خونی کھیل شروع کررکھا ہے وہ اقوام عالم سے مخفی نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی جارحیت تمام حدیں پھلانگ چکی ہے مگر اقوام عالم مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن