نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر ایکوا فشریز حکومت پنجاب ڈاکٹر محمد عابد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز رابعہ بصری کا بندی موسم میں غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نالہ ڈیک پر کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے والے وقاص اور علی سمیت متعدد شکاریوں کو پکڑ لیا ان کے مچھلیاں پکڑنے والے جال قبضہ میں لے کر ملزمان کے چالان کر دیئے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بندی کے موسم جون جولائی اور اگست ان تین ماہ میں مچھلی کا شکار کرنے پر مکمل پابندی ہے جس کا مقصد مچھلیوں کو افزائش نسل کے لئے وقت فراہم کرنا ہے اس حکم پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔
نوشہرہ ورکاں:اے ڈی فشریز کی غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی
Jun 10, 2024