حکومت عوام کی کھال کھینچنے کی بجائے اشرافیہ کی شاہ خرچیاںکم کرے: ضیاء الرحمن قاسمی 

بھلوال (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی شہر بھلوال ضیاء الرحمن قاسمی نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ میں حکومت عوام کی کھال کھینچنے کی بجائے اشرافیہ اوراپنی شاہ خرچیوں میں کمی کا اعلان کرے عوام کیلئے اشیاء کے سستے کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ریلیف دینے والا بجٹ دے جو عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں بری طرح سے پس رہے ہیں بجٹ میں اضافی ٹیکس لگاکر انہیں مزید پریشان نہ کیا جائے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی حالت زار کو سامنے رکھتے ہوئے بجٹ پیش کرے نہ کہ اشرافیہ کو تقویت دینے اور بے جا اخراجات کی مد میںبھاری رقمیں مختص کرکے عوام کو مزید پریشانیوں میں دھکیل دیا جائے۔عوام کو جو مسائل درپیش ہیں ان میں مہنگائی ،بے روزگاری سمیت دیگر مسائل عوام کو بدحالی کی جانب دھکیل رہے ہیں ۔ مہنگائی کا یہ طوفان انکے قابو سے باہر ہے رہی سہی کسر آنیوالے بجٹ میں نکل جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن