نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)شہر میں تجاوزات کی بھرمار پیدل گزرنا بھی محال، انتظامیہ کی چشم پوشی،ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تتلے عالی روڈ، حیدریہ چوک، کڑیال روڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر سبزی و فروٹ کے ٹھیلے، ریڑھیاں،رکشہ سٹینڈز، ویگن سٹینڈز اور دوکانداروں کے پھٹوں کیوجہ سے روڈز کی چوڑائی کم ہو کر رہ گئی ہے دکان کے آگے پھٹے اور اس کے آگے دو دو ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس کے وجہ سے اکثرہسپتال کی ایمبولینس بھی پھنسی رہتی ہے گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں کا گزرنا اورپیدل چلنے والوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ٹریفک پولیس کے اہلکار غائب رہتے ہیں سماجی و فلاحی تنظیموں کے ارکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کے کچھ اہلکار تجاوزات مافیا کو تھوڑے سے جرمانے کی رسیدیں دے کر انہیں تجاوزات کی اجازت دے رہے ہیں جب کبھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا پلان ہو تو تجاوزات مافیا کو پہلے سے اطلاع دے دی جاتی ہے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں اور دوکانوں کے سامنے قائم پکے تجاوزات سمیت ریڑھیوں اور رکشہ ویگن سٹینڈذ کا خاتمہ کر کے اس ناسور کا مستقل خاتمہ کیا جائے۔