پیکا ایکٹ آزادی اظہار و ابلاغ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے: ایس اے حمید

Jun 10, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل اور پیکا ایکٹ آزادی اظہار و ابلاغ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے، پنجاب حکومت نے گورنر کو منصوبے کے تحت چھٹی پر بھیج کر قائم مقام گورنر سے بل پر دستخط کرائے، پیپلزپارٹی نے بھی صحافیوں کے ساتھ دھوکا کیا۔ ن لیگ والے جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو آزادی صحافت کے چیمپئن بن جاتے ہیں اور جب حکومت میں آتے ہیں تو صحافت پر قدغن لگانے کی سازشیں کر کے آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح تو ماضی میں ڈکٹیٹروں نے بھی نہیں کیا جس طرح کے کالے قوانین موجودہ جمہوری حکومت متعارف کروارہی ہے ،اس بل کے خلاف تمام صحافتی تنظیمیں اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمنڈ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور تمام کلبز سراپا احتجاج ہیں۔

مزیدخبریں