علامہ حنیف سچے عاشق رسول ، محب وطن عظیم مبلغ تھے: دائود رضوی 

Jun 10, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم تعلیم وتبلیغ علامہ محمد حنیف سچے عاشق رسول ، محب وطن اور ایک عظیم مبلغ تھے جنہوں نے اپنی زندگی صوم و صلوت کی پابندی میں گزاری  مدارس و مساجد قائم کرنے کے علاوہ فلاحی واصلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے آپ کی علمی، دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تبلیغ و تدریس اور تعلیم کا حق ادا کر دیا سینکڑوں شاگرد ایسے تیار کئے جو آگے علم کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام مرکز انوارالمساجد پاپولر نرسری میں علامہ محمد حنیف چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی ، پیر خالد حسن مجددی،پروفیسر حافظ محمد کے علاوہ کارکنان تنظیمات اہل سنت اور احباب محبت نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان نے علامہ محمد حنیف چشتی رحمتہ اللہ علیہ، حافظ محمد رفیق قادری کی والدہ مرحومہ ودیگر مرحومین کی بخشش ومغفرت بلندء درجات ، وطن عزیز کی سالمیت بقا، افواج پاکستان فلسطین ، کشمیر اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں