گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب دورہ چین پاک چین دوستی میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا ،سی پیک کے نئے فیز کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے، آنیوالے دنوں میں پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ اروپ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترین مواقع اور نئے امکانات بارے مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستان اپنے دوست ممالک کی جانب سے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ان کا شکر گزار ہے وزیراعظم شہباز شریف کی تمام تر توجہ امداد کی بجائے ملک میں نئی سرمایہ کاری لانے، پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے پر مرکوز ہے انکا حالیہ دورہ چین پاکستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔