افغانستان : شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے چارمنصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

Jun 10, 2024

کابل(نوائے وقت رپورٹ)افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی پیداوار کے گھریلو ذرائع پر توجہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔بجلی کمپنی کے حکام کے مطابق رواں سال ملک میں سولر انرجی کی پیداوار کے چار منصوبے شروع کیے جائیں گے، جن میں سے دو منصوبے کابل اور باقی دو صوبہ ننگرہار میں شروع ہو رہے ہیں جس سے 142 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

مزیدخبریں