لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ایجوکیشن بجٹ سیمینار’’تعلیم سب کیلئے‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا۔ سیمینار میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی بجٹ 5فیصد کیا جائے۔ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ ترقی کیلئے بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف لانا ہو گا۔3 کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔انہیں سکولوں میں لانا بڑا چیلنج ہے۔نوجوانوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔