لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ‘‘عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس’’ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے۔ ہم مرجائیں گے لیکن اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔ ہمارے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ ہمارے حقوق غصب ہوتے رہیں گے تو ہم اٹھیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ ظالم کے آگے سر نہ جھکانا اصلی دستور زندگی ہے۔ ہم کبھی ظالموں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ظالم کے سامنے سر خم تسلیم یزیدیت ہے۔ حسینیت میں غلامی کی گنجائش نہیں۔ اس وقت جی بی کے اندر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے۔ پہاڑ ،دریا زمین جی بی کی عوام کے ہیں۔ طاہر القادری پر جب ظلم ہوا تب بھی ہم نے ڈٹ کر ان کا ساتھ دیا۔ عمران خان کیساتھ ایک اصول کے تحت کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا۔ میں نے عمران خان کا ساتھ دیا تو کوئی ڈر نہیں ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا، جو بھی ظالم ہے، پہاڑ ،دریا زمین گلگت جی بی کی عوام کا حق ہے، عوام کا حق ہے کہ وہ پسند کا حکمران چنیں، 8 فروری کو پاکستان کے عوام کی حقوق پامال کیا۔